بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان ان دنوں علیحدگی کی افواہیں سرگرم ہیں، اسی دوران ایشوریا بیٹی ارادھیا بچن کے ساتھ بیرونِ ملک چھٹیاں گزارنے گئیں جو اب وطن واپس آگئی ہیں۔
ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی خبریں دن بدن زور پکڑتی جارہی ہیں جس کی بنیادی وجہ دونوں کا کئی عرصے سے ایک ساتھ نہ دکھائی دینا ہے جب کہ بھارتی میڈیا پر سنسنی خیز خبروں کے باوجود نہ صرف دونوں اداکار خاموش ہیں بلکہ بچن خاندان نے بھی کسی قسم کی لب کشائی نہیں کی۔
کچھ دن قبل اداکارہ بیٹی کے ہمراہ نیویارک چھٹیاں منانے گئی تھیں جو اب ممبئی واپس لوٹ چکی ہیں جس کے بعد امیتابھ بچن کی ایکس پر کی گئی پوسٹ وائرل
بھارتی میڈیا کی کچھ رپورٹس نے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایشوریا ارادھیا کے بغیر نیویارک گئیں لیکن اب سامنے آنے والی تصاویر میں اداکارہ بیٹی کے ہمراہ موجود تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن ان دنوں کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی 16 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اکثر شو کے سیٹ سے تصاویر شیئر کرتے ہیں۔
جہاں بچن خاندان فی الحال ابھیشیک بچن کے انسٹاگرام پر طلاق سے متعلق ایک پوسٹ لائیک کرنے کے بعد خبروں میں ہے، وہیں امیتابھ نے خود کو کاموں میں مصروف کر رکھا ہے
بالی وڈ شہنشاہ کی جانب سے اپنے سائیڈ پوز کی ایک دلکش تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں اداکار نے لکھا 'کون بنے گا کروڑ پتی کے سیٹ پر کام جاری ہے، گھنٹوں کام کیا جارہا ہے لیکن شو میں شامل ہونے والوں سے جذبات سے بھری گفتگو کرکے مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے'۔