عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے چھےسو سےزائد رہنماملک سےباہرنہیں جاسکیں گے

سابق وزیراعظم عمران خان سمیت  پاکستان تحریک انصاف  کے چھے سو  سے زائد رہنماؤں اور سابق ارکان اسمبلی کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرلیےگئے۔



ذرائع ایف آئی اے کے مطابق   نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے  واقعات میں ملوث ہونے کے تناظر  میں عمران خان سمیت  چھے سو سے زائد سابق ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی عہدیداروں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیےگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بیرون ممالک جانے سے روکنےکے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ایف آئی اے کی پروونشل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ میں ڈالےگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ مرادسعید، ملیکہ بخاری، فواد چوہدری، حماد اظہر، قاسم سوری ، اسد قیصر، یاسمین راشد اور  میاں اسلم اقبال کا نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہےکہ گزشتہ  تین  روز  میں بعض عہدیداروں نے بیرون ممالک جانےکی کوشش بھی کی، بیرون ممالک جانےکی کوشش کرنے والے پی ٹی آئی ارکان اور عہدیداروں کو ہوائی اڈوں پر روکا گیا، ان کو بیرون ممالک سفر سے روکنےکے لیے نام پولیس، سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں نے ارسال کیے تھے۔

Previous Post Next Post