کراچی کے علاقے ملیر گلشن قادری میں فلیٹ میں شہری نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق شہری نے فلیٹ کی گیلری میں کھڑے ہوکر خودکشی کی دھمکی دی تھی اور گیلری میں کھڑے ہوکر میڈیا کو بلانے کا کہتا رہا۔
پولیس نے بتایاکہ نیچے کھڑے شہری نے خودکشی کرنے والے شخص کو سمجھانے کی بھی کوشش کی۔
بعد ازاں شہری نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق پولیس کے موقع پرپہنچتےہی تین فائر کرنے کی آواز آئی، عمارت کا دروازہ نیچے سے بند تھا، سیڑھی لگاکر پولیس اندر داخل ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والا شخص فلیٹ میں دوسری بیوی کے ساتھ رہائش پذیر تھا اور علاقے میں پرچون کی دکان چلاتا تھا، 3 دن قبل ہی بلڈنگ میں شفٹ ہوا تھا۔
پولیس نے بتایاکہ فلیٹ سے ایک بچہ بھی ملا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔