لاہور میں مصنوعی بارش اماراتی حکومت کیجانب سے بطور تحفہ برسائی گئی

 لاہور میں مصنوعی بارش امارات کی حکومت کیجانب سے بطور تحفہ برسائی گئی۔

ملک کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی بارش کا تجربہ کیا گیا اور اسموگ کم کرنے کے لیے لاہور کے 10 علاقوں میں پانی برسایا گیا۔

مصنوعی بارش کیلئے 10 سے 12 دن بادلوں کا انتطار کیا گیا، بادلوں پر 48 فلئیر چلائے گئے اور 2 خصوصی جہازوں سے کیمیکل چھڑکا گیا جس کے بعد بادل گرجے اور رم جھم برسات ہوئی۔

اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب مسحن نقوی نے بتایا کہ مصنوعی بارش متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے بطور تحفہ برسائی گئی، دوسری پرواز کچھ دیر بعد ہوگی۔

 


دوسری جانب ذرائع کے مطابق مصنوعی بارش کیلئے استعمال ہونے والا طیارہ بیچ کرافٹ کنگ ائیر C90 ماڈل کا ہے،  یہ امریکی ساختہ طیارہ اماراتی ائیرفورس کی ملکیت ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ 2 انجن اور 6 نشسوں والا طیارہ 500 کلوگرام وزن اٹھانے کاحامل ہے، طیارے نے آج لاہور اور شیخوپورہ کے علاقوں کی فضا میں کلاؤڈسیڈنگ کیلئے اڑان بھری تھی اور  یہ طیارہ گوجرانوالا، موڑ ایمن آباد اور کامونکی کی حدود میں بھی کلاوڈسیڈنگ کرتا رہا۔

Previous Post Next Post