جھل مگسی ڈیزرٹ ریلی ، ٹریک پر موجود بچہ تیز رفتارگاڑی کی زد میں آکر جاں بحق

جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی کےدوران ٹریک پر ریسر کی تیز رفتارگاڑی کی زد میں آکر 7  سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈیزرٹ جیپ ریلی میں پری پیئرڈ کیٹیگری کے لیے ریس جاری تھی اس دوران ٹریک پر موجود بچہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

جاں بحق بچے کی شناخت 7 سالہ گل حسن کے نام سے ہوئی ہے ۔ بچے کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

واضح رہے کہ جھل مگسی ڈیزرٹ ریلی کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں فیصل شادی خیل نے میدان مارلیا۔

پنجاب کےفیصل شادی خیل نے پری پیئرڈ اےکیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی، فیصل خیل نے 135کلومیٹرکا فاصلہ ایک گھنٹہ 21منٹ14سیکنڈز میں طےکیا۔

جعفر مگسی 17 سیکنڈ کےفرق سے ریس نہ جیت سکے، جعفر مگسی نے ریس میں دوسری پوزیشن لی۔

اس کے علاوہ نادر مگسی نےفاصلہ ایک گھنٹہ22منٹ11سیکنڈ میں طےکرکےتیسری پوزیشن حاصل کی۔

Previous Post Next Post