پاکستان میں فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز متاثر

پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی معطل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

انٹرنیٹ آبزرویٹری کے مطابق پاکستان میں فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز متاثر ہیں۔

فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب صارفین سوشل میڈیا پر سروسز متاثر ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کے حوالے سے پی ٹی اے کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ 


Previous Post Next Post