نہتے فلسطینیوں کے قاتل اسرائیلی فوجیوں کو جان کا خوف، ڈیوٹی دینے سے انکار

 مقبوضہ بیت المقدس: نہتے فلسطینوں پر ظلم کرنے والا اسرائیل سنگین اندرونی بحران کا شکار ہوگیا۔



غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے ریزرو  فوجیوں نے عدالتی ترامیم کے خلاف سروس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی فضائیہ کے ایک ہزار 142 پائلٹس اور ملازمین نے ایک خط کے ذریعے اپنی ریزرو سروس ختم کرنے کا فیصلہ سنایا۔


اسرائیلی فوجیوں کا کہنا ہے کہ نئی قانون سازی سے اعتماد میں کمی آئے گی اور ہماری رضا مندی کے بغیر ہماری جان کو خطرے میں ڈالا جائے گا۔اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے متنازع عدالتی اصلاحاتی منصوبے کے اعلان کیا ہے جس سے ملک بحران کا شکار ہوگیا ہے۔

Previous Post Next Post