راولپنڈی: ایزی لون موبائل ایپ کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اس معاملے میں غیرملکیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائمز تفتیشی ٹیم نے آن لائن لون کے دھندے سے جڑے غیر ملکیوں کا پتا لگالیا، ایف آئی اے نے آن لائن لون ایپ کی بلیک میلنگ، ڈیجیٹل شواہد ضائع کرنے کی ہدایت دینے والے غیر ملکیوں کی تلاش شروع کر دی۔
ایف آئی اے نے آن لائن ایپ کے دھندے سے منسلک 5 غیر ملکیوں کے پاسپورٹ نمبرز سمیت دیگر تفصیلات حاصل کی ہیں، غیر ملکی افراد لون ایپس میں ڈائریکٹر فائنانس، چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے پر تعینات تھے، غیر ملکی شہری اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ کے عہدوں پر بھی تعینات تھے۔