خواب میں نظر آئے اعداد سے خاتون 50 ہزار ڈالرز کی لاٹری جیت گئیں

 امریکی ریاست میری لینڈ کی ایک خاتون جو باقاعدگی سے لاٹری نمبروں کی ترتیب خواب میں دیکھتی آرہی ہیں، نے اس بار بھی محض خواب کی بنیاد پر تیسری لاٹری جیت لی جس میں 50,000 ڈالرز کا انعام نکلا ہے۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق میری لینڈ کی مونٹگومری کاؤنٹی کی 77 سالہ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے 2008 میں دو بار 7-11-33-35-39 اعداد کے بارے میں خواب دیکھ کر لاٹری جیتی۔ انہوں نے 50,000 ڈالرز کا پہلا انعام 2008 میں ہی جیتا جبکہ دوسرا انعام 2019 میں اسی نمبر کے سیٹ کا استعمال کرتے ہوئے جیتا جو کہ 50 ہزار ڈالرز پر مبنی تھا۔


خاتون نے تیسری بار لاٹری رواں ہفتے جیتی جس کی قیمت یکساں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مالی معاملات تنگ تھے، لہذا میں نے اس کے بارے میں دعا کی اور پھر ان نمبروں کے بارے میں ایک خواب آیا۔

خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی یہ تازہ ترین انعامی رقم دانتوں کے کام کے لیے ادائیگی اور چھٹیاں گزارنے کے لیے کام آئے گی۔

Previous Post Next Post