کراچی میں بجلی سے چلنے والی بسوں کے چارجنگ سسٹم چین سے درآمد کرلیے گئے

 کراچی میں بجلی سے چلنے والی بسوں کے چارجنگ سسٹم چین سے درآمد کرلیے گئے۔



حکام محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے مطابق چارجنگ پورٹ کی خرابی کے باعث کئی روز سے الیکٹرک بسیں بند تھیں۔


حکام کا کہنا تھاکہ بسیں جلد چارجنگ پورٹس لگا کرسڑکوں پر لائی جائیں گی۔

حکام نے بتایاکہ دو ماہ قبل چارجنگ پورٹس درآمد کرلی گئی تھیں اور چارجنگ پورٹس پابندی کے باعث بندرگاہ پر پھنسی ہوئی تھیں۔


حکام محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق بجلی سے چلنے والے 2روٹس پر 22 بسیں چلتی ہیں، چارجنگ پورٹس کی تنصیب کیلئے چینی انجینیئرز بھی کراچی پہنچ گئے۔

Previous Post Next Post