دبئی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھادیے گئے

 دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی حد ایک لاکھ درہم تک بڑھا دی گئی۔



غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سختی کردی گئی ہے اور  جرمانے کی حد ایک لاکھ درہم تک بڑھا دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  مین سڑکوں پر تفریحی موٹر سائیکل چلانے، ریڈ سگنل توڑنے اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے والی ڈرائیونگ پر گاڑی ضبط ہوگی جو 50 ہزار درہم دیے بغیر نہیں چھوٹے گی۔


اس کے علاوہ  پیشگی اجازت کے بغیر سڑک پر ریس لگانے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

Previous Post Next Post