کراچی میں شدید گرمی کے باعث ساحلی پٹی کے قریب علاقوں میں گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زائد محسوس کی گئی۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں دوپہر2 بجے درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم ساحلی علاقوں میں گرمی کی شدت زائد محسوس کی گئی۔
جواد میمن کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کو محسوس کرنے کی شدت 52 ڈگری سینٹی گریڈ رہی۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ سمندری ہواؤں کے باعث جنوبی علاقوں میں نمی زائد رہی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج شام کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔