کراچی میں صحت اور بچوں کے مفت دودھ کیلئے کارڈ لیکر آرہے ہیں: گورنر سندھ

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا کر رہے ہیں جس سے 5 لاکھ روپے تک مفت علاج ہوگا۔


کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ آج تنقید ہو رہی ہے کہ گورنر راشن بانٹ رہا ہے،  اس پر کوئی کک بیک نہیں اس لیے تنقید ہو رہی ہے، تنقید کی جا رہی ہے کہ میں سب کچھ کیوں کر رہا ہوں،مجھ پر سوشل میڈیا پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس سے جو کام ہو رہے ہیں بالکل مفت ہو رہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کا اجرا کر رہے ہیں جس سے 5 لاکھ روپے تک مفت علاج ہوگا جبکہ بچوں کو مفت دودھ دینے کے کارڈ بھی دیے جائیں گے۔


گورنر سندھ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ گورنر ہاؤس میں مفت آئی ٹی کورس کیلئے ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد لوگوں نے رجسٹریشن کروائی، مجموعی طورپر 10 لاکھ سے زائد درخواستیں آئی تھیں، ایک لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کروائيں گے۔


انہوں نے کہا کہ احتجاج کرتا ہوں کہ اب تک عدالتوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا کیوں نہیں دی، صرف چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس ملٹری کورٹ میں چلایا جائے۔

Previous Post Next Post