ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 26 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 4630 روپے اضافے سے 194102 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے سے 1973 ڈالر فی اونس ہے۔