گال ٹیسٹ: 131 رنز کے تعاقب میں پاکستان مشکلات کا شکار، 48 پر 3 کھلاڑی آؤٹ

 گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم کی اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور میزبان ٹیم نے گرین کیپس کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا ہے۔



دوسری اننگز میں سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 82 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ نشان مدوشکا نے 52 اور رمیش مینڈس نے 42 رنز کی اننگز کھیلیں۔


دنیش چندیمل نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیموتھ کرونا رتنے نے 20 اور کوشال مینڈس نے 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔


پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابراراحمد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور سلمان آغاز نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔


گال ٹیسٹ کا تیسرا روز اور پاکستان کی 149 رنز کی برتری 


گال ٹیسٹ کے تیسرے روز  پاکستان نے  پہلی اننگز میں 461 رنز بناکر 149 رنز کی برتری حاصل کرتے ہوئے اپنی گرفت مضبوط کرلی تھی۔


سری لنکا کے 312 رنزکے جواب میں قومی ٹیم نے 461 رنز بنائے، سعود شکیل نے پہلے آغا سلمان کے 177 رنز جوڑے پھر نویں وکٹ پر نسیم شاہ کے ساتھ 94 قیمتی رنز کا اضافہ کیا، وہ 208 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔


کھیل کے تیسرے روز سعود شکیل نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی تھی  جبکہ سلمان علی آغا 83 رنز بناکر پویلین لوٹے، سعود شکیل  سری لنکا میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔


کھیل کا دوسرا روز


سری لنکن اننگز


ٹیسٹ کے  دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو سری لنکا نے اسکور میں 70 رنز کا اضافہ کیا، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 312رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی ۔


پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین تین جب کہ آغا سلمان نے ایک وکٹ لی۔


پاکستان کی اننگز


دوسری جانب پاکستان کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں رہا، عبداللہ شفیق 19 ، امام الحق 1، کپتان بابر اعظم 13 اور سرفراز احمد صرف 17 رنز ہی بنا پائے اور شان مسعود نے 39 رنز اسکور کیے ، بعدازاں سعود شکیل اور آغا سلمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دیا۔


کھیل کا پہلا روز

گال میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز اسکور کیے تھے۔


کھیل کے پہلے روز پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

Previous Post Next Post