عبداللہ شفیق کی شاندار ڈبل سنچری، کولمبو ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط

 پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔



قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق 201 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق نے 322 گیندوں پر 200 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔


دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو  پاکستان نے پہلی اننگز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 563 رنز بنالیے تھے اور اسے سری لنکا کےخلاف پہلی اننگز میں 397  رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

سعود شکیل 57 ، شان مسعود 51 اور بابراعظم 39 رنز بناکر نمایاں رہے، سرفرازاحمد 14 اور امام الحق نے 6 رنز بنائے۔ سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو 3 اور  پرابتھ جے سوریا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔


سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔ تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو آغاسلمان 132 اور محمد رضوان 37 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔


رضوان کو سرفراز کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، سرفراز احمد کے ہیلمٹ پر تیز رفتار گیند لگی جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔


عبداللہ شفیق نے کھیل کے تیسرے روز اپنی سنچری مکمل کی، کرکٹر کے ٹیسٹ کیرئیر کی یہ چوتھی سنچری ہے۔

Previous Post Next Post