اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے: افغان وزیر خارجہ

 افغانستان کی طالبان حکومت میں محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان   آصف درانی سے ملاقات میں یقین دہانی کروائی ہے کہ اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔



ترجمان کے مطابق کابل میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں امیر خان متقی نے  پاکستانی نمائندہ خصوصی سے افغان قیدیوں، تاجروں اور مہاجرین کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔


افغان محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستانی نمائندہ خصوصی آصف درانی کا کہنا تھا کہ سیاسی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ میکانزم کیلئے تیار ہیں، کوشش ہوگی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور وسیع تر ہوں، پر امن خطہ سب کے مفاد میں ہے، دونوں ممالک سکیورٹی پر تعاون کریں۔

ترجمان کے مطابق آصف درانی نے طورخم، جلال آباد سڑک کی دوبارہ تعمیر کرنے اور میڈیکل ویزے دینے کا وعدہ کیا۔


یاد رہے کہ  پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان  آصف درانی عہدہ سبنھالنے کے بعد دورہ افغانستان پر کابل پہنچے تھے جہاں انہوں نے افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی سے ملاقات کی اورملاقات کے دوران امیرخان متقی نے آصف درانی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

Previous Post Next Post