امریکا، یورپ، ایشیا کے ساتھ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق الجزائر کی 5 ریاستوں میں درجہ حرارت دنیا بھر میں سب سے زیادہ 51 ڈگری سینٹی تک جا پہنچا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑھتے درجہ حرارت کے سبب اسپین، یونان، سوئٹزرلینڈ، مصر، لبنان اور اردن کے کئی جنگلات آگ کی لپیٹ میں آ گئے جبکہ کئی مکانات تباہ اور درجنوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
گرمی کی شدید لہر کے باعث اٹلی کے بڑے شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا، امریکا کی مغربی، جنوبی ریاستوں میں 80 ملین سے زائد افراد کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
عالمی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ سالوں میں ہیٹ ویوز مزید شدت اختیار کریں گی۔