بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہونے والی ایک شادی نے اس وقت سب کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی جب دلہا ایمبولینس پہ بارات لے کر پہنچ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلہا چندریش مشرا کی 25 جون کو پریرنا کے ساتھ شادی تھی لیکن اس سے کچھ دن قبل وہ روڈ حادثے میں زخمی ہوگیا جس کے باعث اس کی ٹانگ فریکچر ہوگئی اور وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہوگیا۔
تاہم رشتہ داروں کے اصرار کے باوجود چندریش نے شادی کی تاریخ آگے بڑھانے سے منع کردیا اور طے شدہ تاریخ پر ہی شادی کا فیصلہ کیا۔
شادی کے روز چندریش نے ایمبولینس کا انتظام کروایا اور بارات لے کر پہنچ گیا جب کہ وہ خود اسٹریچر پر تھا۔
شادی کی تمام رسومات روایتی انداز میں ہوئیں جب کہ یہ شادی جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں ہوئی تھی۔