وزیر دفاع خواجہ آصف کی نہر میں چھلانگ لگانے اور تیراکی کی ویڈیو سامنے آگئی

 وزیر دفاع خواجہ آصف کی سیالکوٹ کی نہر میں چھلانگ لگانے اور تیراکی کی ویڈیو سامنے آگئی۔



وزیر دفاع عید کی چھٹی پر گرمی کا احساس کم کرنے اور تیراکی کیلئے سیالکوٹ کی موترہ نہر پہنچے۔

انہوں نے عام لوگوں کے ساتھ نہر کے پل پر چڑھ کر پانی میں چھلانگ لگائی اور تیراکی بھی کی۔

خواجہ آصف کی غوطے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

Previous Post Next Post