ملک میں عید سے قبل متعدد اے ٹی ایمز خراب اور کئی میں کیش ختم ہوگیا

 ملک میں عید الاضحیٰ سے قبل ہی کئی اے ٹی ایمز خراب ہوگئیں اور متعدد میں کیش ختم ہوگیا۔



عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف ہے۔


عید سے ایک روز  قبل ہی کئی اے ٹی ایمز خراب ہوگئیں اور متعدد میں کیش ختم ہوگیا۔

 بینکوں کی ہیلپ لائنز بھی کام چھوڑ گئیں۔

شہریوں کو اپنی ہی رقم نکلوانے کے لیے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ عید قریب آتے ہی اے ٹی ایم کے لنک ڈاؤن ہونا معمول بن چکا ہے۔


خیال رہے کہ ملک میں عید الاضحیٰ منائی جائے گی اور یکم جولائی تک عام تعطیلات ہیں۔

Previous Post Next Post