کراچی میں دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا۔
دودھ فروشوں نے ایک لیٹر دودھ کی قیمت 20 روپے بڑھا دی جس کے بعد دودھ کی قیمت 230 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
دودھ فروشوں کے مطابق دودھ باڑے سے مہنگا کیا گیا ہے اور ایک لیٹر دودھ 230 روپے میں بیچا جارہا ہے۔
دودھ فروشوں نے حکومت سندھ کے احکامات ماننے سے انکار کردیا۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت بڑھانا غیرقانونی ہے لہٰذا انتظامیہ فوری ایکشن لے، کمشنر کراچی دودھ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں۔