3 سال تک ایک شخص رشتہ بھیجنے کیلئے تنگ کرتا رہا: کبریٰ خان

 پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ 3 سال ایک شخص نے رشتہ بھیجنے کیلئے پورے خاندان سمیت تنگ کیا۔



اداکارہ کبریٰ خان عید الاضحٰی کے موقع پر  جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کی مہمان بنیں، اس دوران میزبان تابش ہاشمی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کبریٰ خان نے  بتایا کہ  ’ایک شخص نے چند سال قبل  مجھے واٹس ایپ میسج  کرکے بتایا کہ وہ مجھے پسند کرتے ہیں اور میرے لیے رشتہ بھیجنا چاہتے ہیں جس پر میں نے انکار کیا اور پھر انھیں بلاک کردیا‘۔

اداکارہ  کے مطابق ’ ایک مہینے بعد ایک نئے نمبر سے پھر اسی شخص نے رابطہ کیا،  3 سال تک یہ سلسلہ چلتا رہا کیوں کہ اس دوران ان کی امی، بہن بھائی، چاچا اور ماما سب مجھے میسج  بھیجتے  رہے جس کے بعد میں نے نمبر ہی بدل لیا اور یہ بات میری ٹیم بھی جانتی ہے‘۔


Previous Post Next Post