یوکرینی ڈیم پر حملے کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان

 روس کے زیرقبضہ یوکرینی علاقے میں ڈیم پر حملے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز روس کے زیر قبضہ جنوبی یوکرین کے علاقے میں ڈیم پر حملے کے بعد کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں اور تین دیہاتوں میں 10 فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا ہے  جب کہ 22 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔


یوکرینی صدر نے روس کے اس اقدام کو عالمی ماحولیاتی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حساس انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرکے روس ہمارے زیر قبضہ علاقوں کی واپسی کی منصوبہ بندی میں خلل نہیں ڈال سکتا۔

یوکرین کے صدر نے روس کے اس عمل کو جانتے بوجھتے کی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ روس نے ڈیم کو تباہ کرکے سیلاب کو بطور ہتھیار استعمال کیا، روس ماحول کی تباہی پر اترآیا ہے۔


دوسری جانب یوکرینی صدر ولودومیرزیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے ڈیم کو تباہ کرنے سے ہماری فوجی منصوبہ بندی ختم نہیں ہوگی۔


ادھر روسی حکام کا کہنا ہےکہ ڈیم کو نشانہ بناکر اپنے زیر قبضہ علاقوں کو سیلاب سے متاثرکیوں کرینگے، یوکرینی حملےکا مقصد کریمیا کو پانی سے محروم کرنا تھا، یوکرین نے فوج دوسری جگہ منتقل کرنےکے لیے ڈیم کونشانہ بنایا۔

Previous Post Next Post