وہ اداکار جس نے امیتابھ، شاہ رخ اور سلمان سے بھی پہلے ایک کروڑ روپے معاوضہ لینا شروع کیا

 بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک زمانے تک امیتابھ بچن کا طوطی بولتا تھا اور پھر خانز کا زمانہ آیا اور انہوں نے انڈسٹری میں اپنا ڈنکا بجایا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کون سا اداکار ہے جس نے سب سے پہلے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ لیا تھا؟



اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ وہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان یا پھر عامر خان میں سے کوئی ایک ہیں تو آپ بلکل بھی نہیں جانتے۔


آج کل تو عام جام یہ خبریں سننے کو مل جاتی ہیں کہ فلاں اداکار یا اداکارہ نے اپنی فلم کیلئے  سو کروڑ معاوضہ لیا، فلاں نے ڈیڑھ سو کروڑ لیکن اپنی فلم کیلئے پہلی مرتبہ ایک کروڑ روپے کا بھاری معاوضہ لینے والا اداکار نہ تو امیتابھ بچن ہے اور نہ ہی کوئی خان بلکہ اس کا تعلق جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری سے ہے۔

ساوتھ فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار چرن جیوی وہ پہلے اداکار تھے جنہوں نے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔



انیس سو بانوے میں اپنی  فلم آپدبندوودھو  کیلئے انہوں نے ایک کروڑ  پچیس  لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا تھا اور اسے ایک میگزین نے’بچن سے بڑا‘ کے عنوان سے اپنے سرورق پر شائع تھا۔


کپل شرما اپنے شو کا معاوضہ کتنے کروڑ لیتے ہیں ؟


کے وشوناتھ کی فلم میں چرن جیوی نے  میں میناکشی شیشادھری کے مقابلے میں مادھو کا کردار نبھایا تھا جو کہ ایک میوزیکل رومانس پر مبنی فلم تھی۔


دوسرے نمبر پر ساؤتھ کے ہی کمل حاسن تھے جنہوں نے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا۔


کمال حاسن کے بعد تیسرے نمبر پر اداکار رجنتی کانت وہ اداکار تھے جنہوں نے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔


جی ہاں چوتھے نمبر پر آتے ہیں امیتابھ بچن جنہوں نے  انیس سو پچانوے میں اپنی فلم کیلئے پہلی مرتبہ ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا، اس سے قبل انہیں اسی، نوے لاکھ معاوضہ دیا جاتا تھا۔


امیتابھ کے بعد پانچویں نمبر پر آتے ہیں ’بالی وڈ کے بادشاہ‘ شاہ رخ خان جنہوں نے  نوے کی دہائی کے اواخر میں اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا۔


چھٹے نمبر پر ہمارے ’دبنگ خان‘، ’بالی وڈ کے بھائی جان‘، سلمان خان وہ اداکار تھے جنہوں نے اپنا معاوضہ ایک کروڑ روپے وصول کیا۔


ساتویں، آٹھویں نمبر پر ناگا ارجنا اور وینکتیش وہ اداکار تھے جنہوں نے نوے کی دہائی میں ایک، ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا۔

Previous Post Next Post