کپل شرما اپنے شو کا معاوضہ کتنے کروڑ لیتے ہیں ؟

 پاکستانی کامیڈین اور اداکار افتخار ٹھاکر نے بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے شو کا معاوضہ 5 کروڑ  بھارتی روپے (پاکستانی 18 سے 19 کروڑ) بتایا ہے۔



ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران میزبان نے افتخار ٹھاکر سے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں کپل شرما اپنے شو کا معاوضہ کتنا لیتے ہوں گے؟ میزبان کے سوال پر افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ کپل شرما ایک شو کا معاوضہ 5 کروڑ لیتے ہوں گے جو کہ پاکستانی 18 سے 19 کروڑ بنتے ہیں۔


افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ کپل شرما کے پروگرام کی دنیا بھر میں مقبولیت اتنی ہے کہ ان کا معاوضہ 5 کروڑ ہوگا تاہم  اب تو پاکستانی کامیڈین کا معاوضہ بھی بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کامیڈین   ناصر چنیوٹی نے بھارت میں ایک فلم کا معاوضہ ایک کروڑ سے زیادہ لیا تھا کیوں کہ یہ ڈیل میں نے ہی بنائی تھی، اس کے بعد ناصر چنیوٹی نے میری پنجابی فلم میں کام کیا اور 12 دن کام کا معاوضہ 35 لاکھ پاکستانی روپے لیا تھا۔


افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ آج کے پاکستانی اداکار اگر پنجابی فلموں میں کام کریں تو وہ فائیو اسٹار ہوٹل اور مرضی کے کھانے پینے کے علاوہ ایک سے ڈیڑھ کروڑ آسانی سے معاوضہ اٹھا لیتے ہیں اور پھر اداکاروں کو عزت پاکستانی وزیراعظم جیسی دی جاتی ہے۔

Previous Post Next Post