کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا علاقہ بھی ہے جو اتنا خشک ہے کہ وہاں لاکھوں سالوں سے بارش کی ایک بوند تک نہیں برسی۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سرد ترین براعظم انٹارکٹیکا کا یہ علاقہ 'ڈرائی ویلی' دنیا کا خشک ترین مقام ہے جہاں تقریباً 20 لاکھ سالوں سے بارش ہوئی نہ ژالہ باری۔
یعنی یہاں کسی نے پوری زندگی کبھی بارش دیکھی ہی نہیں، یہ علاقہ 4 ہزار 800 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے۔
اس خطے میں بارش نہ ہونے کی وجہ کتاباتی ہوائیں (ہواؤں کا رُخ نیچے کی جانب ہوتا ہے) ہیں، پہاڑوں سے چلنے والی ہوائیں جو نمی کے ساتھ اتنی بھاری ہوتی ہیں کہ کشش ثقل انہیں نیچے کھینچ کر وادیوں سے دور کر دیتی ہے۔
امریکی ویب سائٹ یونیورس ٹوڈے کے مطابق یہ علاقہ برف کی چادر سے ڈھکا ہوتا ہے۔
ان وادیوں میں سب سے خشک جگہ ٹیلر ویلی میں فیرس ہلز ہے، امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ شاید اس خطے میں بارش ہوئے 14 ملین برس گزر چکے۔
یہاں اکثر 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی ہیں جو فضا میں نمی پیدا ہونے کے امکان کو ختم کر دیتی ہیں۔