بالی وڈ کے سینئر اداکار گووندا نے مشہور فلم 'دیوداس' اور 'تال' کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے آفر کے باوجود کام سے انکار کیوں کیا۔
گووندا نے یوں تو بہت سی ہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے اور عوام کو اپنا گرویدا بنایا ہے لیکن اداکار نے اپنے کیریئر میں بہت سی ہٹ فلموں میں کام کرنے سے منع بھی کیا ہے جن میں شاہ رخ خان کی مشہور فلم 'دیوداس' اور 'فلم تال' ہے۔
فلم 'تال' کا ٹائٹل پسند نہیں آیا
ایک انٹرویو میں گووندا کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم 'تال' میں کام کرنے سے اس لیے منع کیا تھا کیونکہ اس فلم کا ٹائٹل انہیں پسند نہیں آیا تھا اور انہوں نے اسے تبدیل کرنے کا بھی مشورہ دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بعد میں فلم 'تال' میں نیل کپور کو اداکاری کیلئے منتخب کیا گیا۔
'دیوداس' میں کام کرنے سے انکار کی وجہ
فلم دیوداس میں کام کرنے سے انکار کی وجہ اداکار نے یہ بتائی کہ انہیں فلم دیوداس میں چنی لال کا کردار کی آفر ہوئی تھی جسے میں نے منع کیا اور پھر فلم میں وہ کردار جیکی شیروف نے ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس وقت ٹاپ پر تھا اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ لوگ مجھے ان کردار میں پسند کریں گے بھی یا نہیں۔