تربت میں خاتون کا خودکش حملہ، پولیس اہلکار شہید

 بلوچستان کے ضلع تربت میں خاتون خودکش حملہ آور کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔



ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کیچ بشیر بڑیچ کے مطابق کمشنر روڈ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، تربت میں خودکش حملہ کرنے والی ایک خاتون تھی۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں پولیس کی ایک خاتون سپاہی بھی زخمی ہوئی اور سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بہت جلد ملزمان کو تلاش کر لیں گے۔

Previous Post Next Post