کراچی کے جناح اسپتال میں مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی کی شناخت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق متوفی خاتون ٹک ٹاکر تھی،گھر والوں سے رابطہ کر لیا گیا ہے جبکہ خاتون کا تعلق شیخوپورہ سے تھا۔
پولیس کا کہنا تھاکہ گھر والوں کے پہنچنے پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق خاتون کی لاش دو ملزمان اسپتال چھوڑ گئے تھے جن کی تلاش جاری ہے۔
خیال رہے کہ جناح اسپتال میں کار سوار افراد مبینہ طورپرلڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق اسپتال حکام نے بتایا کہ کار میں ایک مرد اور خاتون سوار تھے، کار سواروں نے لڑکی کی ابتدائی معلومات فراہم کیں اور پھر فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو صبح ساڑھے7 بجےمردہ حالت میں اسپتال لایاگیا، لڑکی کو ڈیفنس سے لایا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق نشےکی زیادتی لڑکی کی موت کی وجہ بنی ہے اور اسی حوالے سے اسپتال انتظامیہ سے تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔