لاہور: وزارت توانائی کے ذرائع نے بتایا کہ ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 765 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 235 میگاواٹ ہے جبکہ ملک بھر میں ملک بھر میں بجلی کی طلب 27ہزار میگاواٹ ہے۔
پن بجلی کی پیداوار8ہزار میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس520 میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار میگاواٹ ، ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 1ہزار 2 سو25 میگاواٹ ہوئی ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق سولر بجلی گھروں کی پیداوار 120 میگاواٹ، بگاس سے 100 میگاواٹ، نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار2سو 70 میگاواٹ ہے۔
ذرائع وزارت وانائی کے مطابق ملک بھر میں 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔