تیرہ سو پچھتر فٹ زیرِ زمین قائم، دنیا کا سب سے گہرا ہوٹل

 لندن: دنیا کی سب سے گہری ہوٹل 1375 فٹ نیچے واقع ہے جس کے ایک کمرے کے لیے ایک رات کا کرایہ 688 ڈالر ہے۔



ویلز کے بہاڑی سلسلے سنوڈینیا کی گہرائی میں ایک متروک کان میں واقع اس ہوٹل کا نام ’ڈیپ سلیپ‘ رکھا گیا ہے جسے گہرے ترین ہوٹل کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اس میں چار عدد کیبن بنائے گئے ہیں، کھانے پینے کی ایک جگہ ہے اور بیت الخلا وغیرہ قائم کئے گئے۔ ہر کیبن میں ڈبل بیڈ لگائے گئے ہیں۔ ایک زمانے میں یہاں نمک کی کان ہوا کرتی تھی۔ لیکن اس تک رسائی بہت آسان نہیں کیونکہ پہاڑ کے اندر 419 میٹر گہرائی تک جانے کے لیے قدیم راستے اور لوہے کے تار بچھائے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں پہنچنا بہت مشکل اور قدرے تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔

مہمانوں کو پہلے گرم پانی پلایا جاتاہے اور انہیں مزے کے کھانے بھی پیش کئے جاتےہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہرموسم میں یہاں کا درجہ حرارت 10 درجے سینٹی گریڈ پر برقرار رہتا ہے۔ تاہم وائی فائی، بجلی، بہتے بانی اور دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔

Previous Post Next Post