وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو گرفتار کرنے پر حریم شاہ اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکیں۔
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس کی سماعت کی جس دوران مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت مں پیش ہوئیں۔
سماعت کے دوران ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ویڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں۔
تاہم اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
بعدازاں کمرہ عدالت کے باہر جب اس حوالے سے حریم شاہ سے پوچھا گیا تو وہ بات کرتے ہوئے خوشی سے رو پڑیں۔
حریم شاہ نے کہا کہ فی الحال ان کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ اس موضوع پر بات کی جائے۔