یو اے ای میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

 متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔



اماراتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل  نے اتوار کے روز ایک سرکلر جاری کیا جس میں عید الاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات سے متعلق اعلان کیا گیا۔


امارات میں وفاقی وزارتوں اور اداروں کے لیے یوم عرفات اور عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 9 سے 12 ذی الحجہ تک ہوں گی۔

Previous Post Next Post