پیرس میں چوہوں اور انسانوں کے اکٹھے رہنے کے امکان پر غور

 اگر آپ کسی بڑے شہر میں رہتے ہیں تو امکان ہے کہ چوہوں سے سامنا اکثر ہوتا ہوگا۔



امریکی شہر نیویارک تو اس حوالے سے بدنام ہے، جہاں چوہوں کے غول انسانوں کو خوفزدہ کیے رکھتے ہیں۔


مگر فرانس کے شہر پیرس میں بھی لاتعداد چوہے طبی اور سیاسی مسئلہ بن گئے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ پیرس کی انتظامیہ نے اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے تاکہ مختلف طریقوں پر تحقیق کی جا سکے اور یہ دیکھا جاسکے کہ کیا چوہے اور انسان ایک دوسرے کو قبول کرکے اکٹھے رہ سکتے ہیں یا نہیں۔


اسے پراجیکٹ آرماگیڈون کا نام دیا گیا ہے کہ اور اس کا مقصد شہر میں چوہوں کی آبادی کو کنٹرول کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ بڑے چوہوں کے حوالے سے عوامی خیالات میں تبدیلی لانے کی کوشش بھی کی جائے گی تاکہ مقامی افراد زیادہ بہتر انداز سے ان جانوروں کے ساتھ رہ سکیں۔

پیرس میں حالیہ برسوں میں چوہوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں پیرس میں ریٹائرمنٹ کی عمر کے حوالے سے ہونے والے احتجاج کے دوران گلیوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے جس کے بعد چوہے ہر جگہ نظر آنے لگے۔

Previous Post Next Post