ملک میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا، اور تعداد اٹھاون لاکھ تک پہنچ گئی۔
رواں مالی سال کا اقتصادی سروے پیش کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعادد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، اور رواں مالی سال میں یہ تعداد بڑھ کر اٹھاون لاکھ ہو گئی ہے، گزشتہ سال پاکستان میں گدھوں کی کل تعداد ستاون لاکھ تھی۔
مالی سال دوہزار بائیس ۔۔ تئیس کے جاری کردہ اقتصادی سروے کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ایک سال کے دوران مویشیوں کی تعداد میں بھی اکیس لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، اور مویشیوں کی تعداد پانچ کروڑ چونتیس لاکھ سے بڑھ پانچ کروڑ پچپن لاکھ ہو گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد 13 لاکھ کا اضافہ ہوا، بھیڑوں کی افزائش میں ایک سال میں 4 لاکھ کا اضافہ ہوا، تاہم اونٹوں، خچروں اور گھوڑوں کی تعداد میں رواں مالی سال بھی اضافہ نہیں ہو سکا۔