دنیا کا سب سے بڑا یاقوت ریکارڈ قیمت میں فروخت

 دنیا کا سب سے بڑا یاقوت ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوا ہے۔



نیویارک میں ایک نیلامی کے دوران   ایسٹریلا ڈی فورا  نامی یاقوت  تین  کروڑ  اڑتالیس لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوا۔


پچپن اعشاریہ بائیس  قیراط کا یاقوت افریقی ملک موزمبیق کی کان سے نکالا گیا تھا۔

خام شکل میں یہ  ایک سو ایک قیراط کا تھا اور تراش خراش کے بعد پچپن اعشاریہ بائیس قیراط کا ہوگیا۔


اس پتھر کی خون جیسی رنگ اسے کاٹنے اور پالش کرنے کے بعد سامنے آئی تھی۔


اسے نیلام کرنے والے ادارے کے مطابق اس یاقوت کو ماہرین نے قدرت کا ایک بے مثال خزانہ قرار دیا ہے۔


اس سے قبل  دوہزار پندرہ میں ایک پچیس اعشاریہ انسٹھ  قیراط کا یاقوت  تین کروڑ  تیس لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوا تھا اور اب اس کا ریکارڈ ایسٹریلا ڈی فورا  نے توڑا۔


یاقوت کے ساتھ ساتھ اس موقع پر ایک گلابی ہیرا بھی تین کروڑاڑتالیس  لاکھ ڈالرز کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوا۔

Previous Post Next Post