میں جن سیاستدانوں کی ویڈیوز لیک کرتی ہوں وہ اسی قابل ہیں: حریم شاہ

 ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ میں جن سیاستدانوں کی ویڈیوز لیک کرتی ہوں وہ اسی قابل ہیں۔



لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ویڈیو لیک سے متعلق جس نے مجھ پر کیس کرناہے کرلے، مجھے کسی کا خوف نہیں، ابھی ملک میں ہوں اور مقابلہ کروں گی۔


انہوں نے کہا کہ صندل خٹک کے  معاملے پر ایف آئی اے اور عدالتوں کی مشکورہوں ، وکلا کی مشاورت سے ان کو ضمانت مل تو گئی ہے مگر بری نہیں ہوئیں۔

حریم شاہ کا مزید کہنا تھا میں جن سیاستدانوں کی ویڈیوز لیک کرتی ہوں وہ اسی قابل ہیں۔ 


ٹک  ٹاکر نے مزید کہا کہ میں ایک دو روز میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کروں گی۔


ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے مجھے دھمکیاں دیں لیکن میں کسی سے نہیں ڈرتی، اس ملک میں ہوں جس نے جو کرناہے کرلے۔

Previous Post Next Post