چین میں پتھروں کی ’کڑاہی‘ مقبول ہونے لگی

 ہوبی: دنیا کی ’سخت‘ ترین ڈش شاید چین کی ہے جو کہ پتھروں سے بنائی جاتی ہے اور سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق مسالحے دار ذائقے سے بھرپور پتھروں کی یہ ڈش چکن کڑاہی کی طرح لگتی ہے بس فرق اتنا ہے کہ اس میں چکن کی جگہ پتھر ہوتے ہیں جسے آپ محض چوس سکتے ہیں۔ اس ڈش کی ابتدا مشرقی چینی صوبے ہوبی سے ہوئی ہے۔

کھانے والوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ڈش کھاتے وقت پتھروں پر لگے مصالحے کو چوسیں، اس لیے ڈش کا نام Suodiu ہے جس کا مطلب ہے ’چوسو اور پھینک دو‘۔

گزشتہ ہفتے کے دوران تمام چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سوڈیو کی ویڈیوز سامنے آئیں جس کے بعد یہ پوری دنیا کے سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہوگئیں۔


فُٹ پاتھ کے باورچی چمکتے پتھروں پر مرچ کا تیل ڈال کر لہسن کی چٹنی چھڑکتے ہیں، اسکے بعد لونگ اور کٹی ہوئی مرچوں کو ڈالتے ہیں جس کے بعد پھر پتھروں سمیت مصالحوں کو بھونا جاتا ہے۔

Previous Post Next Post