امریکا کی 60 سال میں 52 آبدوزیں غرقاب ہوئیں جن میں سے صرف 2 مل سکیں

  واشنگٹن: امریکا کی 60 برسوں میں 52 آبدوزیں غرقاب ہوئیں اور ان میں سے صرف 2 کا سراغ لگایا جا سکا تھا۔ 



عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ عظیم دوم کے بعد سے امریکا کی 52 آبدوزیں سمندر کی تہہ میں جانے کے بعد کبھی واپس نہیں آسکیں اور نہ ہی ان آبدوزوں کا کوئی سراغ لگ سکا تھا۔

جولائی 2006 میں ایک امریکی آبدوز ’’سواہو‘‘ کا سراغ لگایا جا سکا تھا اور وہ بھی روسی غوطہ خوروں کی ٹیم نے جاپان کے جزائر میں اتفاقیہ طور پر ڈھونڈ نکالی تھی۔

امریکا کی دوسری آبدوز بھی جاپان کے ایک جزیرے سے ملی تھے۔ گرے بیک نامی اس آبدوز کا سراغ 75 سال بعد لگایا جا سکا تھا۔

خیال رہے کہ اوشن گیٹ کی ایک آبدوز دو پاکستانیوں سمیت 5 سیاحوں کو ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے 4 ہزار فٹ سمندر کی تہہ میں جانے کے لیے 8 جون کو روانہ ہوئی تھی۔


اپنی روانگی کے محض پونے دو گھنٹے بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور اب چار دن گزر جانے کے باوجود اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔


خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 4 دن گزر جانے کے باوجود آبدوز کا آکسیجن ختم ہوگیا ہوگا تاہم سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

Previous Post Next Post