دنیا کے اکتیس افراد اس وقت امریکی خزانے سے زیادہ دولت کے مالک

 قرضوں میں اضافے کے معاہدے میں تاخیر کے باعث امریکی خزانے میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔



پچیس مئی تک امریکی خزانے میں اڑتیس اعشاریہ پانچ  ارب ڈالرز نقدی کی شکل میں موجود تھے جو کہ اپریل کے مہینے کے مقابلے میں  دوسو ارب ڈالرز کم تھے ۔


اس کے برعکس دنیا میں  اکتیس افراد ایسے ہیں جو امریکی حکومت کے خزانے میں موجود رقم سے زیادہ امیر ہیں۔


بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ امریکی خزانے میں موجود رقم سے لگ بھگ  پانچ  گنا زیادہ دولت کے مالک ہیں۔


اسی طرح ٹیسلا کے مالک ایلون مسک  ایک سو نوے ارب ڈالرز، ایمازون کے بانی جیف بیزوس ایک سو چوالیس  ارب ڈالرز، بل گیٹس ایک سو چھبیس  ارب، لیری ایلیسنایک سو اٹھارہ ارب، اسٹیو بالمر ایک سو پندرہ  ارب، وارن بفٹ  ایک سو بارہ  ارب، لیری پیج ایک سو بارہ  ارب، سرگئی برن ایک سو چھے ارب جبکہ مارک زکربرگ پچانوے اعشاریہ آٹھ ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔


یہاں تک کہ چین اور بھارت کے  دو، دو  افراد بھی اس وقت امریکی خزانے سے زیادہ دولت کے مالک ہیں۔

اگر پانچ  جون تک امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے قرضوں کی حد میں اضافہ نہیں کیا جاتا تو امریکی حکومت کو ادائیگیوں کے لیے رقم کی کمی کا سامنا ہوگا۔

Previous Post Next Post