ماں سے جدائی کا غم، بیٹے نے زندگی کے دو سال قبر پر ہی گزار دیے

 ماں باپ کا کوئی نعم البدل نہیں اور ان کی جدائی کا غم بھلانا ناممکن ہے، ایسا ہی ایک واقعہ الجزائر میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے ماں کی جدائی کے غم میں قبر کے پاس ہی مسکن بنالیا۔



عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الجزائر سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ماں کی وفات کے بعد دنیا سے کٹ کر  قبرستان میں ہی رہنا شروع کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی زیرگردش ہے۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی الجزائر کے صوبے ادرار کا اسماعیل بیرابا نامی نوجوان والدہ کی وفات کے 2 سال بعد سے قبرستان میں رہ رہا ہے اس نوجوان کے قبرستان سے کچھ مناظر عرب میڈیا کی رپورٹ میں بھی شیئر کیے گئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق اسماعیل کی والدہ 2 سال قبل وفات پاگئی تھیں، ماں سے جدائی کے غم میں مبتلا اسماعیل نے والدہ کی قبر پر ہی رہنے کا فیصلے کیا اور جب سے اب تک اسماعیل والدہ کی قبر کے پاس ہی زندگی گزار رہا ہے۔

Previous Post Next Post