بالی وڈ اداکارہ و ماڈل گرل گوہر خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
گوہر خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فینز کو بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔
گوہر خان نے پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں 10 مئی 2023 کے روز بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
ماڈل گرل نے نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہماری خوشی کا محور آپ سب کو السلام وعلیکم کہتا ہوا، 10 مئی کو 2023 کو بیٹے کی پیدائش پر ہمیں احساس ہوا کہ اصل خوشی کے معنی کیا ہیں۔
گوہر خان کی پوسٹ پر بالی وڈ اداکاروں اور فینز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جار ی ہے ۔
واضح رے کہ اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے 25 دسمبر 2020 کو میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار سے ممبئی میں شادی کی تھی۔