امریکی یوٹیوبر کو ویوز بٹورنے کیلئے جہاز گرانا مہنگا پڑگیا

 امریکی یوٹیوبر ٹریور جیکب کو یوٹیوب ویڈیو پر ویوز بٹورنے کے چکر میں جہاز گرانا مہنگا پڑ گیا، اب انہیں اس جرم پر 20 سال کیلئے جیل بھگتنی پڑ سکتی ہے۔



2021 میں  فیڈرل ایوی ایشن بورڈ کی جانب سے جہاز کریش کے معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی اور ٹریور جیکب کو ہدایت کی گئی کہ وہ جہاز کے ملبے کو محفوظ رکھیں۔


ٹریور جیکب نے حکام کو بتایا تھا کہ اسے نہیں معلوم کہ جہاز کہاں کریش ہوا اور اس کا ملبہ کہا ہے تاہم بعد میں وہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جہاز کے ملبے تک پہنچا اور اس نے ملبے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرکے ضایع کرنے کی کوشش کی۔

Previous Post Next Post