آج کل ہر کوئی اپنی شادی کے دن کو یاد گار بنانے کیلئے مختلف اور انوکھے انداز میں ویڈیو ز اور تصاویر لیتا ہے جس کیلئے کوئی ہاٹ بلون پر بیٹھ جاتا ہے تو کوئی سمندر کنارے فوٹو گرافی کرواتاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں ایک دلہن نے اپنی شادی کے دن کو یاد گار بنانے کیلئے منفرد انداز اپنایا اور عروسی جوڑا پہن کر گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر ویڈیو بنائی جو دلہن کو مہنگی پڑ گئی۔
وائرل ویڈیو سول لائنز کے علاقے میں بنائی جارہی تھی جس دوران ٹریفک پولیس نے دلہن کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روک لیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دلہن کو چلتی گاڑی کے بونٹ پر سوار دیکھا جاسکتا ہے۔