نو اور دس مئی کے واقعات میں ملوث افغان باشندوں کی تلاش جاری ہے جبکہ اسلام آباد پولیس نے جی ایٹ اور اس کے گرد و نواح میں اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ڈور ٹو ڈور سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق توڑ پھوڑ کرنے والوں کی تصاویر حاصل کرلی گئی ہیں تاہم نادرا سے ان کا ریکارڈ نہیں مل سکا۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عدم گرفتاری کے بعد ڈور ٹو ڈور سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ سی ٹی ڈی پر مشتمل 6 ٹیمیں جی ایٹ کے علاوہ میرآبادی، گولڑہ اور اس کے گردونواح میں بھی میں گھر گھر تلاشی لیں گی۔