گوگل کا پاکستان میں ’ایپ گروتھ لیب‘ شروع کرنے کا اعلان

 پاکستان میں ایپ انڈسٹری کے فروغ  اور  ترقی کیلئے گوگل نے رواں سال جون سے ایپ گروتھ لیب شروع کرنے کا اعلان کردیا۔



گوگل اعلامیے کے مطابق عالمی سطح پر  اپنے کاروبار کو  وسعت دینے کے خواہشمند  پاکستانی ایپ ڈیولپرز، کمپنیز  اور  اسٹوڈیوز چار ماہ جاری رہنے والے سپورٹ فیز پروگرام میں گوگل ماہرین اور انڈسٹری لیڈرز کے تجربے سے سیکھ پائیں گے۔


پروگرام کا مقصد ایپ بنانے، ایپ کو ترقی دینے، ایپ کو لانچ کرنے اور ایپ کو وسعت دینے کے چار اصولوں پر مبنی ہے۔

ایپ گروتھ لیب شروع کرنے پر پاکستان بنگلہ دیش اور سری لنکا کیلئے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر فرحان قریشی نے مسرت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پروگرام سے تربیت حاصل کرکے مقامی ایپ ڈیولپرز دنیا بھر کے صارفین کیلئے بہترین ایپ تیار کریں گے۔


پروگرام میں شامل ہونے کیلئے مقامی ڈیولپرز  22 مئی تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

Previous Post Next Post