نازیبا کپڑے عرفی جاوید کو ریسٹورنٹ میں داخلے کی اجازت نہ ملی

 بھارتی ماڈل اور ٹی وی اداکارہ عرفی جاوید کو نازیبا لباس کے باعث ریسٹورنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔



انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے عرفی جاوید نے برہمی کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہیں ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ان کے فیشن چوائس کے باعث داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

عرفی نے اپنی اسٹوری میں تعجب کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ کیایہ واقعی 21 ویں صدی کا ممبئی ہے؟آج مجھے ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ‘۔

Previous Post Next Post