گلوکارہ کومل رضوی نے شادی کرلی، دلہا کون ہے؟

 نامور پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بزنس ٹائیکون سے شادی کرلی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔



کومل رضوی نے انسٹاگرام پر جمعے کی رات گرے رنگ کے عروسی لباس میں تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے ہمراہ ان کے شوہر علی اُپل موجود تھے، تاہم گلوکارہ کے اچانک اس اعلان کے بعد مداح حیران ہیں۔

کومل رضوی کی پوسٹ پر ناصرف مداح بلکہ شوبز سے وابستہ معروف شخصیات ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہی ہیں۔


گلوکارہ نے ہفتے کے روز اپنی ڈھولکی کی تصاویر بھی شیر کیں جو کہ لاس اینجلس میں ہی ہوئی تھی۔

کومل رضوی کے شوہر علی اُپل کون ہیں؟


میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلیکون ویلی میں ملین ڈالر کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی علی اُپل کا شمار مبینہ طور پر آئی ٹی نیٹ ورکس اور 5 جی کی ٹریلین ڈالر کی صنعت میں سب سے زیادہ بااثر افراد میں ہوتا ہے۔

Previous Post Next Post