بھارت: علیحدگی پسندوں کے حملے میں 10 سکیورٹی اہلکار ہلاک

 بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل علیحدگی پسندوں کے حملے میں 10 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ میں ضلع دانتے واڑا کے علاقے ارنپور کے قریب منی وین میں سوار ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈس (ڈی آر جی) کے قافلے پر نکسل علیحدگی پسندوں کے حملے میں 10 اہلکار اور وین ڈرائیور ہلاک ہو گئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ  ڈی آر جی اہلکار خفیہ اطلاع  پر ضلع دانتے واڑا کے علاقے ارنپور میں مائو علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن سے واپس آرہے تھے کہ سکیورٹی اہلکاروں کے قافلے میں شامل ایک گاڑی  سڑک کنارے  نصب امپروائیزڈ ایکسپلوزو ڈیوائس (آئی ای ڈی) دھماکے کی زد میں آگئی جس میں 10 اہلکار اور وین کا ڈرائیور ہلاک ہوئے۔

Previous Post Next Post